16 ستمبر، 2013، 1:36 PM

پاکستان

پاکستان میں دیوبندی مدارس دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث

پاکستان میں دیوبندی مدارس دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث

مہر نیوز/ 16 ستمبر/2013ء: پاکستان کے علاقہ چلاس میں ایس ایس پی اور پاک فوج کے افسران کو قتل کرنے میں دیوبندی مدارس کے طلباء شریک جرم ہیں دیوبندی مدارس پاکستان میں دہشت گردوں کو انسانی اور مالی وسائل فراہم کرتے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چلاس میں ایس ایس پی اور پاک فوج کے افسران کو قتل کرنے میں دیوبندی مدارس کے طلباء شریک جرم ہیں دیوبندی مدارس پاکستان میں دہشت گردوں کو انسانی اور مالی وسائل فراہم کرتے ہیں ۔ گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں سابق رکن قومی اسمبلی قاضی حمیداللہ کے مدرسے سے حراست میں لیے گئے 21طلباء میں سے دو طلباء دلبر خان بن لشکر اور عطاء الرحمان بن رضوان کی گرفتار ملزمان نے نشاندہی کر دی۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق ان کا تعلق دیامیرچلاس سے ہے اور ان کے مرکزی ملزمان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے بھی تھے، وقوعے کے وقت یہ افسران کی نقل وحرکت کے بارے میں بھی بتاتے رہے۔ تحقیقاتی ادراوں نے مدرسے سے حراست میں لیے گئے دیگر افراد کو چھوڑ دیا جبکہ دلبر خان اور عطاء الرحمان کو لے کر چلاس روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب اور القاعدہ سے منسلک دیوبندی مدارس پاکستان میں فرقہ وارنہ کشیدگی اور دہشت گردی کوفروغ دینے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں بعض ذرائع طالبان کو پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردے رہے ہیں۔ پاکستان میں دیوبندی عالم دین مولانا سمیع الحق کو طالبان کا باوا آدم قراردیا جارہاہے۔

News ID 1827899

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha